Al-Hijamata Hajama Ilaj B Sunnat B
by Dr. Amjad Ahsan Ali
ناشر
: گابا سنز اردو بازار کراچی
انسا ن کو بیماری کا لاحق
ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر
بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد
نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل
کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی
‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے
ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت
سے ثابت ہے ۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی
کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری
سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔زیر نطر کتاب ’’
الحجامۃ‘‘میں فاضل مرتبین نے مریض کی خدمت اور عیادت
کےفضائل اور صحت کے بنیادی اصول قرآن وحدیث کی روشنی میں
ذکر کرنےکے بعد احادیث کی روشنی میں
حجامہ کاتعارف کروایا ہے او ر صحیح احادیث سے ثابت کیاکہ
حجامہ کے ذریعے علاج سنت نبوی ﷺہے اور جن بیماریوں کاعلاج
حجامہ کے ذریعے ممکن ہے اور جن بیماریوں کا علاج حجامہ کےذریعے
نہیں ہوسکتا ہے ان کا بھی ذکر کردیا ہے اور آخر میں
تصاویر کی مدد سے ان مقامات کی نشاندہی کردی ہے جن میں مختلف امراض
میں حجامہ لگانے چاہیں ۔
الغرض حجامہ کے موضوع پر قرآن
وحدیث کی روشنی میں یہ ایک جامع کتاب ہے۔(م۔ا)
Important: Please stop or pause any Ad Blocker Software before downloading book... Thanks
If you face any problem then visit this page
How To Download Books
Note: All the books posted here are only for reference and academic functions solely. If you actually love books please support the writers and get the initial laborious copies from the book seller of your native market