کیا ڈاکٹر موریس بوکائل نے اسلام قبول کیا تھا ۔ اصل حقائق کیا ہیں ؟
ڈاکٹر موریس بوکائل کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کئی متضاد باتیں نیٹ پر پائی جاتی ہیں۔ اور اسلامی دنیا ان کو بہرحال فخر کے ساتھ کنورٹڈ مسلم ہی قرار دیتی ہے ۔ گو کہ ان کے پاس اسں چیز کوثابت کرنے کے لیے کوئی بھی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہے اور زیادہ تر یہ معتبراسلامی اسکالرز پر اعتماد کی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے ۔
علاوہ ازیں ان کے
اسلام قبول کرنے کی وجہ کے حوالے سے جو بات سب سے زیادہ مشہور ہے وہ فرعون کی
ممی کی دریافت کو قرارد یا جاتا ہے،
حالانکہ یہ ان کی کہانی کا صرف ایک اہم باب ضرور ہے ، سب کچھ نہیں ۔ کیونکہ ڈاکٹر
صاحب فرعون کی ممی کی تحقیقات سے بیشتر ہی
عربی زبان سیکھ کر قرآن کا بائبل اور
سائنس کے ساتھ تقابل کر رہے تھے اور وہ
کئی معاملات میں قرآن مجید کی حقانیت کو تسلیم کر چکے تھے ۔
میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمیں صرف وہی باتیں کہنا چاہییں جو درست ہوں ، خاص طور پر ایک ذمہ دار شخص کوایسا ضرور ہی کرنا چاہیے ۔ سنی سنائی یا فرضی باتون سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ اگر کوئی بندہ ثبوت ڈھونڈنا چاہے تو وہ نامراد نہ ہو۔ اور اس کے اعتما د کو ٹھیس نہ پہنچے کہ مسلمان جھوٹ نہیں بولتے اور وہ سچی بات ہی کرتے ہیں ۔ یقیناً، ہم میں سے اکثریت ایسی باتیں صرف اپنے علماء پر بھرپور اعتماد کے پیش نظر ہی سچ سمجھ کر پھیلاتے ہیں ناکہ یہ جانتے ہوئے کہ یہ جھوٹ ہے ۔ تاہم میری اس ویڈیو کے بعد بھی جو حقیقت کو چھپائے گا یا بڑھا چڑھا کر بیان کرے گا تو یقینا ً وہ خود ہی اللہ کے ہاں جواب دہ بھی ہوگا ۔ ان شاء اللہ
محترم ناظرین کرام :
بے شک اسلام ایک سچا دین ہے مگر جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ ہم میں سے بعض اس کی سچائی کو غلط طریقے یا
سنی سنائی باتو ں کے ذریعے ثابت کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ میرا یہ ویڈیو بنانے
کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ کو دیکھایا جائے کہ ہم
سے کیا غلطیاں سرزد ہورہی ہیں اور ہمیں ان سے کیسے بچنا چاہیے تاکہ کل کلاں کوئی بھی غیر مسلم ہماری صداقت پر
انگلی نہ اٹھا سکے یا ہماری کسی بھی بات پر شک
نہ کرے ۔ اس معاملے پر مکمل تفصیل جاننے کے لیے میری ویڈیو "فرعون کی
ممی کی دریافت اور جدید تحقیقات ، اصل حقائق کیا ہیں ؟" ضرور دیکھیے گا ۔ اس
کا لنک آپ کو ڈسکرپشن میں مل جائے گا ۔
ویڈیو اچھی لگے تو شئر اورلائک ضرور کیجئے گا ۔ اور تبصروں
میں اپنے خیالات سے بھی آگاہ فرمائیے گا ۔ جزاک اللہ